مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے 4بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
سرینگر 08 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج بڈگام اور پلوامہ اضلاع سے 4 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں نے تنویر احمد بٹ اور یاور مقبول گنائی نامی 2 نوجوانوں کوضلع بڈگام کے علاقے پکھر پورہ سے گرفتار کیا گیا۔ دیگر2 نوجوانوں سہیل فردوس اور شاہد گل کو پلوامہ ضلع کے علاقے گڈورہ سے گرفتار کیاگیا۔پولیس نے کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں مجاہد تنظیموں کا رکن قرار دیدیاہے۔