مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:بار ایسوسی ایشن کا شہری کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

HIGH COUT JPEGسرینگر16مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز ضلع شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 22سالہ نوجوان شعیب گنائی کے قتل پر گہری تشویش کا اظہاکرتے ہوئے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بار ایسوسی ایشن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اس بہیمانہ قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ حقیقت سامنے آئے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ گزشتہ روز ضلع کے علاقے ترکہ وانگام میںبھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے شعیب گنائی نامی نوجوان زخمی ہو گیا تھا۔اسے علاج کے لیے ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔بار ایسوسی ایشن نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی دعوے کی تردید کی کہ شعیب کراس فائرنگ میں شہید ہوا۔ بار نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button