مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دو نوجوان شہید کر دیے

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے گڈول کوکر ناگ میں کئی روز سے جاری محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے منگل کو دعویٰ کیا کہ گڈول جھڑپ میں عزیر خان سمیت دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ایک اور لاش ملی ہے جس کی شناخت کی جارہی ہے۔وجے کمار نے کہا کہ آپریشن ختم کردیا گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button