مقبوضہ جموں و کشمیر

”27اکتوبر جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے“، مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹر مختلف آزادی پسند تنظیموں نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں کھمبوں ، ستونوں اور دیواروں وغیرہ پر چسپاں کیے ہیں۔ پوسٹروں میں لکھا ہے” یہ 27 اکتوبر 1947 کا دن تھا جب بھارت نے برصغیر کی تقسیم کے فارمولے اور کشمیری عوام کی امنگوں کے خلاف جموں و کشمیر میں اپنی فوج اتار کر اس پر قبضہ کر لیا تھا، لہذا یہ دن جموں وکشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے“۔ پوسٹروںمیں کشمیریوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف 27اکتوبر بروز پیر ”یوم سیاہ “ منائیں۔
پوسٹر سوشل سماجی رابطے کی سائٹوں ایکس، فیس بک اور وٹس ایپ وغیرہ پر بھی شیئر کیے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button