جنیوا

کینیڈا میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کی مذمت

جنیوا/اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں حسن البناء اور الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ کینیڈا میں بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں سکھ رہنما کے قتل سے دوسرے ممالک میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کرانے کا بھارت کا جرم بے نقاب ہوگیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوںنے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے بہیمانہ قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ ہردیپ سنگھ نجر کو رواں سال 18جون کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔ کینیڈا نے احتجاجاً بھارت کے اعلیٰ سفارت کار کو ملک سے نکال دیا ہے اور یہ معاملہ امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ بھی اٹھایا ہے۔جسٹن ٹروڈو نے اوٹاوا میں ہائوس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈین سیکورٹی ایجنسیاں بھارتی حکومت کے ایجنٹوں اور ایک کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے درمیان ممکنہ روابط کی چھان بین کررہی ہیں۔حسن البناء نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جاری 54ویں اجلاس کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے کینیڈا تک بھارتی جرائم کی ایک طویل فہرست ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہردیپ سنگھ نجر سکھوں کے لیے ایک آزاد وطن خالصتان کے قیام کے مطالبے کے لیے جانے جاتے تھے اور ان کا قتل ناقابل معافی جرم ہے۔انہوں نے جسٹن ٹروڈو کی کاوشوں اور حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام مقبوضہ جموں و کشمیر میںبھارت کے ہاتھوںقتل عام کے واقعات کی بالعموم اور ضلع اسلام آباد کے علاقے چھٹی سنگھ پورہ میں سکھوں کے قتل عام کی بالخصوص دوبارہ تحقیقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ حقائق معلوم کرنے والی ایک ٹیم مقبوضہ جموں وکشمیربھیجے اور بھارت کے خلاف فوری اور موثر قانونی کارروائی کرے۔الطاف احمد بٹ نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور وزیر خارجہ میلانی جولی کی جانب سے کینیڈا کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر بھارت کے ظالمانہ اقدامات کے حوالے سے کیے گئے انکشافات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا قتل عام اور ان کے حق خودارادیت سے مسلسل انکار عالمی برادری کے لیے سخت تشویش کا باعث ہونا چاہیے۔الطاف احمد بٹ نے عالمی برادری اور اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی آنکھیں کھولیں اور بھارت کے اصل چہرے کو پہچانیں جس کو حال ہی میں کینیڈین لیڈروں نے بے نقاب کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button