بھارت
بھارتی حکومت کینیڈا میں مقیم خالصتان تحریک کے لیڈروں کی جان کی دشمن بن گئی
اوٹاوا :
بھارتی حکومت کینیڈا میں مقیم خالصتان تحریک کے سرکردہ لیڈروں کی جان کی دشمن بن گئی ہے۔
کینیڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے ہردیپ سنگھ کے ایک ساتھی سکھ رہنما کو جان کے خطرے کے باارے میں خبردار کیا تھا۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے ایک دستاویز گورمیت سنگھ تور کو بھیجی تھی جسے خالصتان تحریک کے حامی گروپ سکھ فار جسٹس نے عوام کے سامنے پیش کیا ہے ۔گورمیت سنگھ تور نے تصدیق کی ہے کہ سرے پولیس کی نیشنل سکیورٹی انفورسمنٹ ٹیم 24 اگست کو رات ساڑھے گیارہ بجے ن کے گھر آئی تھی اور انہیں خبردار کیا تھا کہ پولیس کو ایک سے زائد ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ تور گورونانک سکھ گوردوارے کے سینئر رکن اور مقتول ہردیپ سنگھ نجر کے قریبی دوست ہیں۔