مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ:دستی بم کے دھماکے میں 5افراد زخمی

سرینگر26اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں آج ضلع بانڈی پورہ میں دستی بم کے ایک دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ دھماکہ ضلع کے علاقے سنبل میں بھارتی فوجی بنکر کے قریب ہوا جس سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سنبل داخل کرایا گیا جہاں سے انہیں سرینگر کے ایک ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ دھماکے کے بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کامحاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button