بھارت: پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرنے پر تین کشمیری طلباءگرفتار
آگرہ بھارت28 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میںپاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف والے پیغامات پوسٹ کرنے کے الزام میں تین کشمیری طلباکو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ طلباءآگرہ کے ایک انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی کے کارکنوں کی طرف سے تھانے میں شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے کشمیری طلباءکو انکے ہوسٹل سے گرفتار کیا۔گرفتار کیے جانے والے طلباءکے نام بڈگام اور بانڈی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارشد یوسف، عنایت الطاف شیخ اور شوکت احمد کے طور پر ہوئی ہے ۔بی جے پی کارکنوں نے کشمیری طلباءکے خلاف کالج میں احتجاج بھی کیا تھا۔بھارتی ریاستوں کے کالجوں میں ہزاروں کشمیری طلباءزیر تعلیم ہیں اور گرفتار ی کے اس عمل نے ان کے اندر تشویش پیدا کر دی ہے۔