سکھ
ہماچل پردیش: کرکٹ ورلڈ کپ کی شروعات سے قبل دھرم شالہ میں ”خالصتان زندہ باد“ کی گرافٹی
شملہ 04 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں آئی سی سی ورلڈ کپ کی شروعات سے قبل خالصتان حامی سکھ کارکنوں نے سرکاری دفتر کی دیواروں پر”خالصتان زندہ باد“کے نعرے تحریر کیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے خالصتان کے حق میں گرافٹی کی اطلاع پولیس کی دی جس نے ذمہ داروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کچھ ماہ پہلے ہماچل پردیش قانونی ساز اسمبلی کمپلیکس کی بیرونی دیواروں پر بھی اسی طرح کی گرافٹی دیکھی گئی تھی جسکی ذمہ داری امریکہ میں مقیم خالصتانی رہنما گروپتونت سنگھ پنن نے قبول کی تھی۔پولیس نے بعد ازاں پنجاب کے ضلع روپ نگر کے شہر مورندا شہر سے دو نوجوانوں کو گرافٹی بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کل (جمعرات) سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔