مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری طلباءکے خلاف مقدمات کے اندراج کی مذمت

سرینگر27اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی زیرقیادت حریت فورم نے میڈیکل طلباء کے خلاف کرکٹ میچ میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی جیت پر خوشی منانے کی پاداش میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت فورم نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے سخت اقدام سے طلباءکی زندگی اور مستقبل ہمیشہ کے لیے تباہ ہو جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کے مستقبل کی قیمت پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے اور حکمرانوں کو ان طلبہ اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات کو فوری طور پر واپس لینا چاہیے۔
دریں اثنا انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے ایک بیان میں وشو ہندو پریشد، راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اور دیگر انتہا پسند ہندو تنظیموں کے غنڈوں کی طرف سے بھارت کے کالجوں میں کشمیری طلباءکو زدوکوب کرنے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ دو فریقوں کے درمیان کھیلا جاتا ہے اور لوگوں کے پاس ان میں سے کسی ایک کی حمایت کرنے کا انتخاب ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک کو اپنی پسند کی ٹیم کی حمایت کرنے کا حق ہے۔ محمد احسن اونتو نے سری نگر میں میڈیکل طلباءکے خلاف یو اے پی اے کے مقدمات کے اندراج پر رد عمل ظاہر کرت ہوئے کہا کہ یہ درحقیقت کشمیری طلباءکے مستقبل کو تباہ کرنے کا اقدام ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button