مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں کیوجہ سے مقبوضہ جموں وکشمیر کسی اجڑی ہوئی بستی کا منظر پیش کر رہا ہے، حریت کانفرنس

image_1661225779-sixteen_nine

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جاری محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں کیوجہ سے علاقہ کسی اجڑی ہوئی بستی کا منظر پیش کر رہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکنے اور مسئلہ کشمیر کے حل کو یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرے۔
شمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکارتعینات کررکھے ہیں جنہوںنے مقبوضہ علاقے میں ہرگز طرف محاصروں اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ فوجی آپریشنوں کیوجہ سے راجوری، پونچھ، ڈوڈہ، کٹھوعہ، ریاسی اور کپواڑہ جیسے اضلاع شدیدمتاثر ہیں۔ انہوںنے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو قابض بھارتی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائیوں کا روز سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ فورسز اہلکارتلاشی آپریشنوں کے دوران لوگوں کو بڑے پیمانے پر ہراساں اور بے گناہ نوجوانوں کو قتل اور گرفتار کرتے ہیں ، فوجی گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں اور گھریلوں اشیا ءکی توڑ پھوڑ کرتے ہیں، جبکہ رہائشی مکانوں کو بھی بارودی مواد کے ذریعے تباہ کیا جاتا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ ان وحشیانہ کارروائیوں کا مقصد بھارتی تسلط کو چیلنج کرنے کی پاداش میں کشمیریوں کو انتقام کانشانہ بنا نا اور انہیں تحریک آزادی سے دور رکھنے کیلئے خوف و دہشت میں مبتلا کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت کے سفاکانہ اقدامات نے مقبوضہ علاقے میں پہلے سے ہی سنگین صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔ تاہم کشمیری مصائب ومشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد آزادی کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو جبر و استبداد سے چھٹکارا دلانے کیلئے مداخلت کرے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما شیخ عبدالمجید نے ایک بیان میں بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر کے مختلف اضلاع میں ہزاروں کنال اراضی سرمایہ و صنعت کاری کی آڑ میں غیر ریاستی لوگوں کو دینے کے مذموم منصوبے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے اور مقامی آبادی کو پسماندہ کرنے کی ایک واضح کوشش ہے۔حریت رہنما نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی حکومت کو اس طرح کے کشمیر کش اقدامات سے باز رہنے پر مجبور کرے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button