World

کینیڈا کا بھارت سے 62 میں سے 41 سفارت کار واپس بلانے کا اعلان

download (6)ٹورنٹو :کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیارکر گئی، کینیڈا نے بھارت سے اپنے 62 میں سے 41 سفارت کار واپس بلانے کا اعلان کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کینیڈا کی وزیرخارجہ میلان جولی نے بتایا کہ بھارتی حکام نے 21 کینیڈین سفارت کاروں اور ان کے اہلخانہ کو سفارتی استثنیٰ ختم ہونے سے متعلق باضابطہ طور پرآگاہ کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہوگئے تھے جب کینیڈین وزیراعظم نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ کے ملوث ہونے کا بیان دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button