World

امریکہ میں آر ایس ایس مخالف احتجاج، بی جے پی کے اقلیت مخالف ایجنڈے کا پردہ چاک

واشنگٹن: امریکہ میں آرایس ایس کے سربراہ کی تقریرسے قبل ہندوتوا نظریے کیخلاف امریکی سیاستدان اور عوام میدان میں آگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عالمی جریدے ”ڈی ڈبلیو “کاکہنا ہے کہ نیویارک کے میئرظہران ممدانی نے ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کو تفرقہ پسند قراردے دیا۔عالمی نشریاتی ادارہ ٹی آر ٹی کے مطابق نیویارک میں بھارتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ کے پروگرام سے قبل بھرپور احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں، آر ایس ایس اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اورعیسائیوں کیخلاف تشدد میں ملوث ہے۔امریکہ میں جاری احتجاج کے دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے مسلمانوں، سکھوں، دلتوں اورعیسائیوں کیخلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دیا ہے۔بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی انتہا پسند آر ایس ایس کے ایجنڈے پرہی عمل پیرا ہے۔بھارتی جریدے ”دی وائر“ بھی بھارتی سیاست کے علاوہ تعلیمی شعبے پر قابض آر ایس ایس کا گھناونا چہرہ بے نقاب کر چکا ہے ۔عالمی تجزیہ کار جیفرلو کرسٹوف کے مطابق بھارت میں من پسند نصاب سے جامعات پر حاوی انتہاپسند آر ایس ایس کے غلبے کو بالکل نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اقلیت مخالف نظریات کے حامل مودی کے ساتھ ساتھ ہندو انتہاپسندتنظیم آر ایس ایس کو بھی عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button