بھارت

مودی حکومت کو اشیائے خورونوش پرجی ایس ٹی ٹیکس واپس لینا پڑے گا :راہل گاندھی

نئی دلی20جولائی(کے ایم ایس )
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہول گاندھی نے اشیائے خورو نوش کوگڈز اینڈ سروسز ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے پر مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی کو عوام کی بات سننی ہو گی اور انہیں جی ایس ٹی ٹیکس واپس لینا پڑے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ”مہنگائی سے متاثرہ بھارتی عوام کے لیے گبر کا نسخہ: کم بنائیں، کم کھائیں، جملوں کے تڑکے سے بھوک مٹائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوستوں کی ان کہی باتیں بھی سننے والے نریندر مودی کو اب عوام کی بات سنناہو گی اور یہ جی ایس ٹی ٹیکس واپس لینا ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارت میں جی ایس ٹی ٹیکس کے نفاذ کے بعد پیر سے اشیائے ضرویہ اور کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہو گئیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button