آزاد کشمیر

وزیر اعظم آزادکشمیرچوہدری انوار الحق کی 76 ویں یوم تاسیس پر قوم کو مبارکباد

pic3-12مظفر آباد:
وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیرچوہدری انوار الحق نے 76ویں یوم تاسیس پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ دن ان عظیم شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے جنہوں نے یہ خطہ آزاد کرانے کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے 5اگست2019 سے بھارتی فوج کے محاصرے کا شکارمقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن، بھائیوں بیٹیوں اور بزرگوں کو یقین دلایاکہ آزاد کشمیر کے عوام تحریک آزادی کشمیر کا جھنڈ ا نہیں گرنے دینگے اور اس میں اپنا بھرپور حصہ ڈالتے رہیں گے۔ انہوں نے قابض بھارتی افواج کے سامنے سینہ سپر اپنے کشمیریوں بھائیوں کو سلا م بھی پیش کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے آبا ئواجداد نے جب یہ خطہ آزاد کراویا تو وہ اس وقت شدید بے سروسامانی کے عالم میں تھے۔ اس وقت کشمیریوں نے قربانیوں کی لازوال مثال رقم کی۔انہوں نے کہاکہ ان قربانیوں کاتقاضہ ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ استقامت سے کھڑے رہیں۔ آزادحکومت کے قیام کا مقصد تحریک آزادی کشمیر ہے۔ہماری حکومت کی اولین ترجیح تحریک آزادی کشمیر ہے اور اس کیلئے ہم نے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔ بھارت کے ہٹ دھرمی پر مبنی رویے نے کشمیری عوام کو مجبور کیا کہ وہ آزادی کے حصول کے لیے میدان عمل میں کود پڑیں۔ کشمیر ی عوام نے آگ اور خون کے دریا کوعبور کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد کی تاریخ میں جن ابواب کا اضافہ کیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔5اگست2019 کے بھارت کے غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کے بعد مقبوضہ وادی بھارت کے فوجی محاصرے میں ہے۔قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا نیا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اور مقبوضہ وادی کو دنیاکی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے اور کشمیریوں کو ان کا جائز حق حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔بھارت کے اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کوئی بڑاانسانی المیہ جنم لے سکتا ہے ۔چوہدری انوا رالحق نے کہاکہ انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر پاکستان کے ساتھ الحاق کریں گے اور ہم اپنے آبائو اجداد کے الحاق پاکستان کے عزم کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button