آزاد کشمیر

آزاد کشمیر :بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

0بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے مودی حکومت کے غیر قانونی اقدام کی توثیق کے فیصلے کے خلاف آزاد جموں و کشمیر کے شہر باغ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
WhatsApp Image 2023-12-15 at 4.11.27 PMکشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر پیر پنجال موومنٹ آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام مظاہرے کے شرکا نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیرکے حق میں نعرے لگائے ۔WhatsApp Image 2023-12-15 at 4.11.28 PM (1)مظاہرے کی قیادت پیر پنجال فریڈم موومنٹ ضلع باغ کے رہنماء عبدالغنی لون ،صدر پیر پنجال فریڈم موومنٹ ضلع باغ امتیاز چوہدری ،چوہدری نذیر حسین ، فیاض ڈاراوردیگر نے کی ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کے عوام بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کومسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ی عوام نے کبھی اپنے مادر وطن پر بھارتی تسلط کو تسلیم نہیں کیا نہ کبھی کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری صرف بھارت تسلط سے آزادی چاہتے ہیں اورانکی جدوجہد آزادی کا سورج طلوع ہونے تک جاری رہے گی ۔WhatsApp Image 2023-12-15 at 8.25.30 PM
ادھرآزاد جموں و کشمیر کی وادی جہلم میں بھی بھارتی سپریم کورٹ کے جانبدارانہ فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی جہلم ویلی نے کیا تھا۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ میں بھارت کے وحشیانہ اقدامات کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل میں اپنا کردار ادا کرے۔
WhatsApp Image 2023-12-15 at 8.25.32 PM

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button