مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ سڑک حادثے میں چار افرادجاں بحق، 10زخمی

Accidentسرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں آج ایک سڑک حادثے میں کم از کم چار افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے۔
ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ ضلع کے علاقے کرناہ میں نواگبرا کے مقام پر ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں گاڑی میں سوار 10دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ عہدیدار نے بتایا کہ زخمیوں کو ٹنگڈار کے ایک ہسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button