مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر:آتشزدگی کے باعث تین رہائشی مکان ، مسجد متاثر
راجوری سے ایک شخص کی لاش برآمد
سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دالحکومت سری نگر کے علاقے خانیار میں آج آتشزدگی کے باعث تین گھروں اور ایک مسجد کو نقصان پہنچا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسجد سے شروع ہونے والی آگ نے تیزی سے قریبی گھروںکو اپنی لپیٹ میں لیا۔ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا ۔
ادھر جموں خطے کے ضلع راجوری میں کرامت شاہ نامی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ پولیس نے ایک ندی سے برآمد ہونے والی لاش تحویل میں لےکرتحقیقات شروع کر دی ہیں۔