بھارت
اتر پردیش : یونیورسٹی میں نماز پڑھنے پر طالب علم گرفتار
پولیس کا ساتھی طالب علم کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے طلباءپر دھاوا، متعدد گرفتار
لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے میرٹھ کی ایک یونیورسٹی کیمپس میں نماز پڑھنے پر ایک مسلمان طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ساتھی طالب علم خالد پردھان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے تقریباً چار سو کے لگ بھگ طلباءپر بعد ازاں پولیس نے دھاوابول کر چھ مسلم طلباءکو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے پرامن احتجاج کرنے والے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال کیا۔
ایک طالب علم نے کہا کہ ”ہماری یونیورسٹی میں پوجا بھی منائی جاتی ہے لیکن رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ رکھنے والے مسلمانوں پر یہ یک طرفہ تشدد کیوں؟
احتجاج میں شریک ایک طالب علم رہنما شان محمد نے مظاہرین کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک پر سخت افسوس کا اظہار کرتے تمام گرفتار طلباءکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔





