مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ : لاپتہ خاتون مردہ پائی گئی، سڑک حادثے میں معمر شخص جان بحق

bodyسرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک 26 سالہ لاپتہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ دو روز سے لاپتہ وحید بانو نامی خاتون کی لاش ضلع کے علاقے سدر کوٹ پائین سے برآمد ہوئی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دی اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
دریںاثنا ضلع گاندر بل کے علاقے وسن میں ایک 80سالہ معمر شخص محمد یوسف شیخ مسافر بس میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران لوڈ کیرئیر کی زد میں آنے کی وجہ سے جانبحق ہو گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button