مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دلی: سرکاری سکول میں طالبہ کو ججاب نکالنے کی ہدایت

نئی دلی24 فروری (کے ایم ایس)نئی دلی کے ایک سرکاری سکول کی طالبہ کا ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ سکول میں اسے حجاب اتارنے کیلئے کہا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق طالبہ نے ویڈ میںبتایا کہ سکول میں ٹیچرس نے مجھ سے کہا کہ میں اسکارف پہن کر کلاس میں نہ آﺅں۔ طالبہ نے مزید کہا کہ وہاں دو تین لڑکیاں اور بھی تھیں جنہیں حجاب نکالنے کیلئے کہا گیا۔بھارتی اخبار ”منصف“ کی ایک خبر میں کہا گیا کہ نئی دلی کے سرکاری سکولوں میں کئی روز سے یہ طریقہ چلا آرہا ہے کہ مسلم طالبات سکول آتے ہوئے حجاب یا سکارف پہنتی ہیں اور کلاس میں جانے سے پہلے اسے اتار دیتی ہیں۔ ایک طالبہ نے جب ججاب سمیت کلال میں داخل ہوناچاہا تو ٹیچروں نے اسے ایسا کرنے سے منع کر دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button