پاکستان
پاکستان نے بنگلہ دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے کے فیصلے کی حمایت کر دی
لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈنے بنگلہ دیش کے بھارت میں ورلڈکپ میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پی سی بی نے اس حمایت کا خط بین الاقوامی کرکٹ کونسل(آئی سی سی)اوراسکی کاپی بورڈ کے تمام ممبران کو بھجوا دی ہے۔ پاکستان نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ بنگلہ دیش کے میچز پاکستان میں کرائے جائیں اور ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کی شرکت کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔آئی سی سی اپنے اجلاس میں بنگلہ دیش کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔تاہم وینیو تبدیل ہونے کے امکانات کم ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت عالمی کرکٹ میں اہم موڑ قرار دی جا رہی ہے۔




