مقبوضہ جموں و کشمیر

آغا سید حسن کا پوپ فرانسس کے نام خط، فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری رکوانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

WhatsApp Image 2023-11-07 at 13.17.38سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سیدحسن الموسوی الصفوی نے پوپ فرانسس کے نام ایک خط میں انکی توجہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی طرف مبذول کراتے ہوئے صورتحال پر قابوپانے میںکردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آغا حسن الموسوی الصفوی نے لکھا کہ صہیونی حکومت نے نسل کشی کا جو محاذ کھولا ہے اس پر قابو پایا جانا چاہیے۔انہوںنے اسرائیلی ظل وجبر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا”میں اپنا فرض سمجھتا ہوںکہ مقبوضہ فلسطین میں انسانیت سوز قتل عام ، مدرسوں ، ہسپتالوں پر شدید بمباری اور بچوں کے قتل عام کی طرف آپ کی توجہ مبذول کراﺅں، شہری اپنی رہائش گاہوں کے علاوہ مساجد اور گرجا گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔انہوںنے لکھا کہہرمذہب انصاف، رحم دلی اور اخلاقات کا درس دیتا ہے لہذا آب سے درخواست ہے کہ آپ اس تباہی کی آگ کی بجھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button