مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: بھارتی فوجی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہلاک
سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہلاک ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 34آسام رائفلز کے اہلکار جسوندر سنگھ کو سرینگر کے نواحی علاقے ہروان Harwan میں آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑا ۔ علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن منگل کے روز سے جاری ہے۔ قابض فوجیوں نے منگل کے روزہروان میں ایک کشمیری نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔