World

وزیراعظم پاکستان، صدرآذربائیجان نے غزہ، کشمیر سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا

pm-2تاشقند: پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے آج ایک ملاقات میں دو طرفہ تعاون ،غزہ کی انسانی صورتحال اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم سمیت علاقائی مسائل پر تبادلہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ ملاقات ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 16ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم کاکڑ نے آذربائیجان ایئر لائن (اے زیڈ اے ایل) کے پاکستان کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دو طرفہ کاروبار اور سیاحت کو آگے بڑھانے میںایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔
وزیراعظم کاکڑ اور صدر الہام علیف نے مشترکہ چیلنجز بشمول اسلامو فوبیا ، موسمیاتی تبدیلی ، علاقائی تعاون اور اجتماعی خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ای سی او کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم سمیت عالمی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
وزیراعظم کاکڑ نے آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button