بھارت

حیدرآباد:رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 7افراد ہلاک

fire-in-huderabadحیدر آباد:
بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں پیر کی صبح ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
محکمہ فائر بریگیڈ نے میڈیا کو بتایاہے کہ حیدر آباد کے علاقے نامپلی میں بلڈنگ کے گرائونڈ فلور پر ایک گودام میں کیمیکلز رکھے تھے۔ اسی گودام میں ایک کار کی رپیئرنگ بھی جاری تھی کہ آگ بھڑ ک اٹھی جس نے تیزی سے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اورکئی لوگوں کو اس سے نکلنے کا موقع تک نہیں مل سکا۔واقعے میں 7لوگ ہلاک ہو گئے ہیں ۔واقعے میں کئی افراد بری طرح جھلس بھی گئے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button