بھارت

ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور بیٹی کو بھارتیوں کی جانب سے ریپ کی دھمکیاں

image_2023-11-21_145845779

اسلام آباد:بھارت میں ہونے والے عالمی کرکٹ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن بھارتی شائقین سے یہ ہار برداشت نہ ہوئی اورانہوں انکی اہلیہ اور بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دی ہیں ،جن سے بھارتیوں کا متعصب چہرہ عیاں ہو گیا۔
بھارتیوں کی جانب سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فائنل میں سنچری اسکور کرنے والے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دی گئی ہیں ۔آسٹریلیا کے آل رائونڈر گلین میکس ویل کی بھارتی اہلیہ نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دھمکیی آمیز پیغامات موصول ہونے کا انکشاف کیا ہے۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جمی نیشم نے بھارتی شائقینِ کرکٹ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کا اعتراف اپنی انسٹا اسٹوری میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے درمیان فرق کرنا نہیں جانتے۔دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی شائقینِ کرکٹ کو تعصبی رویے کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔آسٹریلوی کرکٹر کی اہلیہ اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی اور ان کے سوشل میڈیا اکانٹس بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button