محاصرے اور تلاشی

راجوری اور کشتواڑ میں بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری

delhi_جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے بدھ کو بھی راجوری اور کشتواڑ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہادکارروائیاں جاری رکھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں نے ضلع راجوری کی پیر پنجال رینج کے علاوہ کالاکوٹ، دھرم شال، سیال سوئی اور ملحقہ علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔بھارتی فوجیوں نے پورے ضلع کشتواڑ میں مزید اہلکاروں کو تعینات کر کے کشتواڑ بٹوٹ ہائی وے پر تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا جس سے مقامی لوگوں میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیاہے۔
ادھر بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے، ایس آئی اے، پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس کی کرائم برانچ اب تک حریت رہنمائوں شہید سید علی گیلانی ،غیر قانونی طورپر نظربند شبیر احمد شاہ اور آسیہ اندرابی کے علاوہ سید صلاح الدین اور مشتاق زرگر سمیت مظلوم کشمیریوں کی زمینیں اور مکانات سمیت 500 جائیدادیں ضبط کر چکی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button