محاصرے اور تلاشی
مقبوضہ جموں وکشمیر: محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) او ر پولیس اہلکاروں نے پونچھ اور کشتواڑ اضلاع میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ضلع پونچھ کے سلام پورہ گاﺅں کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کا عمل شروع کیا گیاجبکہ پونچھ ہی کے سرنکوٹ سنائی اور دیگر علاقوں جبکہ کشتواڑ کے دراب شالہ بنگر اور دیگر مقامات پر بھی تلاشی آپرشن کیا جا رہا ہے۔