محاصرے اور تلاشی
بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے
سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیرن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔