مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے راجوری میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا

Assam Raiflsجموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع راجوری میں آج ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا، جس سے کل سے شہید نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر2 ہو گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کالاکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی جاری کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے گزشتہ روز اسی علاقے میں ایک نوجوان کو شہید کیا۔
دریں اثنا، علاقے میں گزشتہ روز ایک حملے میں زخمی ہونے والا ایک بھارتی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساجس سے کل سے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔ بدھ کے روز آپریشن کے دوران ایک حملے میں بھارتی فوج کے دو کیپٹن اور دو فوجی ہلاک جبکہ ایک میجر سمیت تین اہلکار شدید زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button