مقبوضہ جموں و کشمیر

تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ منسلک افراد کو سرکاری ملازمت نہیں ملے گی: امیت شاہ

amit shah in parliament indiaنئی دہلی : بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز پر پتھرائو میں ملوث اورکسی بھی طرح سے تحریک آزادی کشمیرکے ساتھ منسلک افراد کو سرکاری ملازمت نہ دینے کا اعلان کیاہے۔
امیت شاہ نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں جموں وکشمیر ریزرویشن ترمیمی بل اورجموں وکشمیر تشکیل نو بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ عسکریت پسندوں اور ان کے ہمدردوں کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ پتھربازی کی تاریخ رکھتے ہیں اور عسکریت پسندوںکے ساتھ کسی بھی طرح کے روابط رکھتے ہیں، انہیں جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔انہوں نے کہاکہ عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط رکھنے والے سرکاری ملازمین کی برطرفی کا عمل شروع کردیا گیاہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو یہ بہانہ بنا کر بے وقوف بنایا کہ دفعہ370 کی منسوخی عارضی ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شرم محسوس کر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button