انسانی حقوق

بھارتی فوجی نہتے کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کر رہے ہیں ، محمود ساغر

qqqqاسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ مودی حکومت اور اس کی قابض افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کو تیز کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو قتل اور گرفتار کر رہے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں اپنے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے لیکن وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کبھی دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ محمود ساغر نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو حراستی مراکز میں قید کر رکھا ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیاجانا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔ محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی ایشیاء کے خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کیلئے مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں کردار ادا کرے۔b1175708-ea5c-4501-8d9a-cbe7a831976b
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما زاہد صفی نے لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کی ۔اس موقع پر گورنر نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی سیاسی ، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button