بھارت

کانپور: سکول میں ‘کلمہ ‘پڑھانے پر ہندوتوا تنظیموں کا ہنگامہ

کانپوریکم اگست (کے ایم ایس)
بھارتی میں جاری فرقہ پرستی کی لہر کے دوران ہندوتوا تنظیموں نے ہندو بچوں کو کلمہ پڑھانے پر کانپور کے ایک سکول کے خلاف نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق’فلوریٹس انٹرنیشنل سکول’میں بچوں سے مارننگ پریئر کے وقت کلمہ سنانے پر طلباء کے والدین اور ہندوتوا تنظیموں نے ہنگامہ کھڑا کر دیاہے اور پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس سکول پہنچی تو معلوم ہوا کہ اسکول میں کلمہ ہی نہیں بلکہ ہندوئوں اور سکھوں کی دعا بھی سکھائی جاتی ہے۔ سکول انتظامیہ نے کہا کہ یہ ادارہ 2003 میں قائم ہوا تھا اور تب سے ہی صبح کی اسمبلی میں گایتری منتر، گربانی اور کلمہ پڑھایا جاتا ہے۔تاہم ہندوتوا تنظیموںنے الزام لگایا ہے کہ سکول کی طرف سے طلبا پر اسلام کو مسلط کیا جا رہا ہے۔ سکول کی پرنسپل سمیت مکھیجا نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سکول میں برسوں سے یہی روایت رہی ہے کہ اسمبلی میں گایتری منتر، گربانی اور کلمہ پڑھایا جاتا ہے جس کا مقصد تمام مذاہب کا یکساں احترام کرنا ہے۔تاہم اب ہندو بنیاد پرستوں کی طرف سے اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button