مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: لوگوں کا انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ

سرینگر26اگست(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لوگوںنے ضلع کے علاقے چنی گنڈ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف انتظامیہ کے خلاف مظاہر ہ کیا۔ مظاہرین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ لوگوں کو ایک طرف کورونا وبا اور بھارتی فوجیوں کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ہراساں کیے جانے کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرح انتہائی پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوںنے درپیش مشکل کے بارے میں متعلقہ حکام کو کئی مرتبہ آگاہ کیا لیکن انہوںنے کوئی توجہ نہیں دی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button