مقبوضہ جموں و کشمیر
پی ڈی پی کشمیریوں کے حقوق، وقار اورشناخت کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی : محبوبہ مفتی
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کشمیریوں کے حقوق، وقار اور شناخت کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے اپنی پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے کپواڑہ میں پارٹی کنونشن کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی اراکین اور حامیوں پر زور دیا کہ وہ اس جدوجہد میں پیش آنے والی سخت مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد رہیں۔حال ہی میںچار بھارتی ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے بارے میںانہوں نے کہاکہ کہ امید ہے کہ 2024کے انتخابات کے نتائج حزب اختلاف کی جماعتوں کے لیے بہتر ہوں گے۔ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر میں انتخابات میں تاخیر پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کپواڑہ آئی ہیں۔