کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے دفتر میں دعائیہ مجلس کا اہتمام
اسلام آباد: اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے دفتر میں ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیاگیا جس کی صدارت کنوینر محمود احمد ساغرنے کی ۔
دعائیہ مجلس میں نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پرنظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کے سسر محمد مقبول لون کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اوریکجہتی کا اظہارکیا گیا۔ دعائیہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہا کہ ہم مسرت عالم بٹ اور دیگر غمزدہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ مجلس میں مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی ۔ مجلس میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما خواجہ بشیر احمد المعروف نذیر کرنائی کے والد اور حریت پسند شہنواز ملک المعروف ضمیر ملک کی والدہ ماجدہ کی وفات پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ دعائیہ مجلس میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت اوریکجہتی کااظہارکیاگیا اور مرحومین کے لئے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔