مقبوضہ جموں و کشمیر

پورے مقبوضہ جموں وکشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

nia properties-attached

سرینگر :غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کشمیریوں کی بڑھتی ہوئی آزادی پسند سرگرمیوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بھارت اپنے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے ذریعے متعدد مقامات پر چھاپوں اورتلاشیوں کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے وادی کشمیر کے اسلام آباد، کولگام، بارہمولہ اور شوپیاں اضلاع اور جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں منگل کو علی الصبح چھاپے مارے ۔چھاپوں کے دوران این آئی اے کے اہلکاروں کے ہمراہ بھارتی پولیس اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار بھی موجود تھے۔بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ چھاپے رواں سال 5 مئی کو راجوری میں ایک جھڑپ کے دوران بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے سلسلے میں مارے گئے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button