بھارت

سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث ملزم کے حوالے سے بھارتی حکومت کی تحقیقات کے منتظرہیں:امریکی ترجمان

gurmeet sing panunواشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکی حکام خالصتان نواز رہنما گروپتونت سنگھ پنون کے قتل کی سازش رچانے میں ملوث شخص کے حوالے سے بھارتی حکومت کی تحقیقات کے منتظرہیں جس کو ایک بھارتی اہلکار نے بھرتی کیا تھا۔
غیر ملکی صحافی کے سوال کے جواب میں امریکی ترجمان نے کہا کہ اس معاملے کی امریکا میں بھی تحقیقات جاری ہے جس کی وجہ سے وہ اس پر زیادہ بات نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ جب یہ واقعہ ہمارے نوٹس میں لایا گیا تو ہم نے اپنی حکومت کی اعلیٰ ترین سطح سے بھارتی حکومت کو اعلیٰ ترین سطح پر یہ واضح کر دیا کہ ہم اس طرح کے معاملات میں بے حد سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور ہم اس تحقیقات کے نتائج کے منتظر ہیں۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے واضح کیا تھا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر جارحیت پر مبنی اقدامات کی مخالفت کرتا ہے چاہے یہ کہیں بھی ہوا ہو یا کوئی بھی ایسا کر رہا ہو۔ انہوں نے کہاکہ ان کایہ موقف صرف بھارت کے لئے نہیں بلکہ ایسا کرنے والے دنیا کے کسی بھی ملک کے لئے ہے۔مین ہیٹن میں وفاقی استغاثہ نے کہا کہ 52سالہ نکھل گپتا نے بھارتی سرکاری ملازم کے ساتھ مل کر نیو یارک شہر کے رہائشی خالصتان نواز رہنما کو قتل کرنے کی سازش کی ۔یہ الزامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے انکشاف کیا کہ امریکی حکام نے ملک میں ایک سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا اور بھارتی حکومت کے اس میں ملوث ہونے کے خدشے پر بھارت کو وارننگ جاری کی۔امریکی حکام کے مطابق بھارت کے سرکاری ملازم نے ملزم کو سکھ رہنما کا فون نمبر، روزہ مرہ کے معمولات اور گھرکا پتہ سمیت معلومات فراہم کیں اور اسے قتل کرنے کے لئے ایک لاکھ ڈالر ادا کرنے کی پیشکش کی تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button