World

بھارتی وزیراعظم اپنے عوام اور عالمی برادری سے جھوٹ بول رہا ہے: بلاول بھٹو زرداری

واشنگٹن : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اورپاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے اور مودی عالمی برادری سے بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے ہفتے کے روز واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے اور اس کے لیے مسلسل اقدامات بھی کررہا ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم نے دھمکی آمیز اور جارحانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ بلاول نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے، بھارتی نیوی کا افسر کلبھوشن بلوچستان سے گرفتار ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے اور اس کا پانی روکنے کا اقدام جارحیت ہے ۔ بلاول بھٹونے کہا کہ بھارتی وزیراعظم اپنے عوام اور عالمی برادری سے جھوٹ بول رہا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے کشیدگی کے دوران مسلسل جھوٹ بولا۔انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا اور اب بھارت کو جارحیت سے روکنے کیلئے بھی عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ کوئی ایک فریق یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے 6بھارتی طیارے مار گرائے جس کا اعتراف کرنے کے لئے بھارت کو ایک ماہ کا وقت لگا جبکہ پاکستان کے کسی ایک طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور ہم نے اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔سفارتی مشن کے سربراہ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت کرنے والے دوست ممالک کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button