بھارتخصوصی رپورٹ

پنجاب میں یکے بعد بم دھماکوں میں ہندوتوا بی جے پی ملوث ہے ، وزیر اعلیٰ بھگونت مان

بی جے پی انتخابی فائدے کیلئے پنجاب کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہی ہے

چندی گڑھ:
بھارتی ریاست پنجاب میں ہونے والے یکے بعد دو دھماکوں کے بعد سیاسی فضا کشیدہ ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے ریاستی وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے ان دھماکوں میں ہندوتوا بی جے پی کو ملوث قراردیاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھگونت مان نے ضلع روپ نگر کے علاقے آنند پور صاحب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی ہندوتوا پارٹی ان واقعات کے ذریعے آئندہ سال ریاستی اسمبلی کے انتخابات سے قبل بدامنی پھیلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ انتخابی مفاد کیلئے ہندو مسلم فسادات، دھماکے یا فرقہ وارانہ کشیدگی کا سہارا لیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان دھماکوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی "پنجاب میں انتخابات کی تیاری”کر رہی ہے۔بھگونت مان نے کہاکہ بی جے پی کوجس بھی ریاست میں الیکشن لڑنا ہوتا ہے، وہ سب سے پہلے وہاں فسادات بھڑکاتی ہے ، دھماکے کرائے جاتے ہیں، فرقہ واریت کو بڑھایا جاتاہے اور لوگوں کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کیا جاتاہے ۔


پنجاب میں ایک ہی دن میں ہونے والے دو دھماکوں کے بعد ریاست بھر میں سکیورٹی کے سنگین خدشات پیدا ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکہ جالندھر میں بارڈرسکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر کے قریب ایک اسکوٹر میں ہوا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چند گھنٹوں بعد دوسرا دھماکہ امرتسر کے خاصہ چھائونی کے قریب ہوا ، جہاں سکیورٹی اداروں کی تنصیبات موجود ہیں۔وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے مزید کہا کہ بی جے پی ریاست میں سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے تقسیم کی سیاست کر رہی ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پنجاب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بی جے پی کو فرقہ واریت میں ملوث قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے انتخابات کے بعد ہندوتوا پارٹی نے اب اپنی سیاسی توجہ پنجاب پر مرکوز کر دی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بی جے پی فرقہ وارانہ پولرائزیشن کو مختلف ریاستوں میں انتخابی حکمت عملی کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی خوف، تقسیم اور بدامنی کے ذریعے پنجاب کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button