او آئی سی

او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پراظہارتشویش

downloadجدہ: سلامی تعاون کی تنظیم نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پرسخت تشویش کااظہار کیا ہے،جس میں اگست2019کے مودی حکومت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کی توثیق کی گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹریٹ کی طرف سے جدہ میں جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی برقرار رکھنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش ہے۔ او آئی سی نے جموں و کشمیر کے عوام کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیاہے ۔ اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنے پر بھی زوردیا ہے ۔
واضح رہے کہ11دسمبر کو بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموںو کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف دائراپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے 5اگست2019کے مودی حکومت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کو برقراررکھا تھا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button