کشمیری تارکین وطن

بھارتی سپریم کورٹ مودی کورٹ بن چکی ہے:انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس

IKPF FRance Zahid Hashmiپیرس: انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس نے کہاہے کہ بھارتی سپریم کورٹ مودی کورٹ بن چکی ہے اورافسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے برادر مسلم ممالک مودی کو ایوارڈ زسے نواز رہے ہیں۔
انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ۔ فورم کے صدر زاہد ہاشمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے 5اگست 2019 کے بھارتی فیصلے کو درست قرار دے کر ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ فورم بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف پورے یورپ میں احتجاج ریکارڈ کروائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی عدالت نے کشمیریوں کی منفرد حیثیت کا حق چھین کر بڑا ظلم کیا ہے اور مودی حکومت نے اپنی منافقانہ پالیسی کے ذریعے اپنی عدالت کو بھی درست فیصلہ کرنے سے روکا ہے۔مقررین نے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے اوراس کی دہری پالیسی، دہرا چہرہ، منافقانہ رویہ ساری دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ اور او آئی سی آگے آئیں اور مسئلہ کشمیر کوحل کروائیں۔پریس کانفرنس میں چوہدری شاہین اختر، چوہدری خلیل احمد، چوہدری تنور علی، پاکستانی کمیونٹی سے ایم کے پرویز چوہدری، مبارک جدون، صفدر ہاشمی، چوہدری افضال احمد، چوہدری نوید احمد، راجہ طاہر، حافظ معظم، قاری فاروق اور احمد فاروقی بھی موجود تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button