بھارت

بھارت :راجستھان میں بی ایس ایف اہلکار ہوٹل کے کمرے میں مردہ پایاگیا

body

جیسلمیر:بھارت کی ریاست راجستھان میں ایک ہوٹل کے کمرے سے بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست اترپردیش میں گورکھپور کے علاقے کنکرولی کے رہائشی آدرش کمار رائے کی لاش راجستھان کے جیسلمیر ریلوے اسٹیشن کے سامنے واقع ایک ہوٹل سے پراسرار حالت میں برآمد ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکار کی ایک نجی ہوٹل میں مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ پولیس نے بی ایس ایف اہلکاروں کی موجودگی میں ہوٹل کے کمرے کا دروازہ کھولا اور لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button