مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: عوامی مجلس عمل کا ”کشمیر آبزرور“ کے مدیر اعلیٰ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

1111سرینگ: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں عوامی مجلس عمل نے روزنامہ کشمیر آبزرور کے مدیر اعلیٰ سجاد حیدر انصاری کی والدہ اور اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری کی چاچی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے سرینگر کے علاقے نوشہرہ کے رہائشی غلام قادر ہٹوکے انتقال پر بھی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اپنی بھر پور تعزیت کا اظہار کیاہے۔
عوامی مجلس عمل کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی ہدایت پر تنظیم کے ایک وفد نے شالیمار اور نوشہرہ جاکر مرحومین کے لواحقین تک میرواعظ کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ وفد نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے بھی ایک بیان میں غلام محمد قادر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button