بھارت: زاکوة جمع کرنے والے 3 مسلمانوں پر ہندوتواغنڈے کا تشدد، ویڈیو وائرل

میرٹھ:بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے ایک گائوں میں3 مسلمانوں کو زکواة جمع کرنے پر ہندوتوا غنڈے نے ہراساں اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ملزم اکشے کمار نے اسکوٹر پرمسلمانوں عبدالسلام، محمد عارف اور جاوید خان کو روکا، جاوید خان کی ٹوپی اتاری، بار بار تھپڑ مارے اور قریبا 500 میٹر تک ان کا پیچھا کیا۔ عبدالسلام نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ 16فروری کو پیش آیا جب وہ مدرسے کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی دبا ئواور خوف کی وجہ سے انہوں نے فوری رپورٹ پر پولیس کے پاس واقعے کی رپورٹ درج نہیں کرائی ۔ 2دن بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ایف آئی آر کے تحت دفعہ 15(2)جان بوجھ کر نقصان پہنچانے، 351(3) دھمکانے اوردیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔




