مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:راجوری میں بی ایس ایف گاڑی کا حادثہ ،متعدد اہلکار زخمی
جموں05 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع راجوری میں ایک حادثے میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف اہلکار راجوری ہائی وے پر ناریاں کے مقام پر بولی موڑ کے قریب گاڑی کے الٹ جانے سے زخمی ہو گئے۔پولیس حکام نے بتایاکہ ہم نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے جو جاری ہے اور تمام زخمیوں کو قافلے میں شامل بی ایس ایف کی دیگر گاڑیوں میں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔