متفرقات

سرینگر:”عوامی مجلس عمل“ کا عبدالقیوم صوفی کے انتقال پر اظہار رنج وغم

condolence- islamicسرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم عوامی مجلس عمل نے تنظیم اور میرواعظ خاندان کے دیرینہ ہمدرد عبدالقیوم صوفی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ میرواعظ کی ہدایت پر تنظیم کے ایک وفد نے سرینگر کے علاقے چھتہ بل جا کر مرحوم کے فرزند فیضان قیوم صوفی اور برادر لطیف احمد صوفی کے ساتھ دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفد نے لواحقین تک میر واعظ کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button