متفرقات

سرینگر:عوامی مجلس عمل کا جان محمد کول کی وفات پر اظہار رنج و غم

condolenceسرینگر 05فروری (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں عوامی مجلس عمل نے سرکردہ تاجر رہنما اور متحدہ کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن کے سابق چیئرمین الحاج جان محمد کول کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔
عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جان محمد کول ایک انتہائی شریف النفس ، بااخلاق اورملنسار شخصیت کے مالک تھے اور وہ میرواعظ خاندان کے تئیں انتہائی عقیدت و محبت کے جذبات رکھتے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ مرحوم م سماجی معاملات میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے ، اس سلسلے میں ان کی اکثر و میرواعظ کشمیر کے ساتھ ملاقاتیں رہتی تھیں اور وہ مختلف مسائل و معاملات کے بارے میں اپنی آرا پیش کرتے تھے۔
عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے غیر قانونی طور پر نظر بند سربراہ میرواعظ محمد عمر فاروق کی طرف سے مرحوم کو شاندار خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی اور مرحوم کے فرزند محمد عمر جان اور دیگر پسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button