مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیرکے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری
سرینگر09 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وادی کشمیر کے بالائی علاقوں اور لداخ کے علاقے لیہہ میں آج ہلکی برفباری ہوئی۔
مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات نے 9 دسمبر کی شام سے 10 دسمبر تک وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں 1-2 انچ اور بالائی علاقوں میں تقریباً 10 انچ تک ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی تھی۔
محکمے کے ایک افسر نے کہا کہ گلمرگ میں 0.6 سینٹی میٹر اور لیہہ میں 0.5 سینٹی میٹر برف پڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سونمرگ اور وادی کے کچھ بالائی علاقوں سے برف باری کی اطلاعات ہیں۔